11 ستمبر 2026 - 14:00
امریکا کے لیے خطرے کی گھنٹی، ایران کا آبنائے ہرمز میں بڑا اعلان

ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی عظمایی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہے اور ایرانی فورسز کی انٹیلی جنس نگرانی اور اسمارٹ کنٹرول میں ہے، جبکہ کسی بھی دشمنانہ حرکت کو نشانہ بنایا جائے گا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، علی عظمایی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکی فوج کے ایک جاسوس بغیر پائلٹ بحری جہاز کو آبنائے ہرمز میں نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ مذکورہ امریکی جاسوس ڈرون کشتی ’’سی ڈرون‘‘ تھی، جس کا باڈی نمبر 5838 بتایا گیا ہے۔

علی عظمایی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ آبنائے ہرمز ایرانی فورسز کی انٹیلی جنس نگرانی اور اسمارٹ کنٹرول میں ہے اور کسی بھی دشمنانہ سرگرمی کو نشانہ بنایا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha