17 جولائی 2010 - 19:30

سعودی عرب میں شہر ربیعہ کے امام جمعہ نے سعودی حکام کی امتیازی پالیسیوں پرکڑی تنقید کی ہے ۔

راصد نیوز کے مطابق شیخ عبدالکریم جبیل نےشہر الخبرمیں  مسلک جعفری کے رہنماوں کی گرفتاری جاری رہنے پرسعودی حکام پرتنقید کی اور کہا کہ عبادت کرنے کاحق ہرشہری کا بنیادی ترین حق ہوتاہے اور شیعہ مسلمانوں کو نماز جماعت سے روکنا ان کے بنیادی حقوق کی پامالی ہے ۔ شیخ عبدالکریم جبیل نے الشرقیہ علاقے میں امتیازی سلوک اور تعصب کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ سعودی حکام کو دیگر اسلامی ملکوں سے سبق لینا چاہیے جہاں مختلف مسلکوں کے پیرو ایک دوسرےکے ساتھ پرامن زندگي گذارتےہیں ۔ یادرہے سعودی حکومت نے شہرالخبر، دمام ، ابقیق ، راس تنورہ اور الخفجی میں امامیہ مسلک کے پیروکاروں کی مسجدیں اور امام بارگاہیں بند کردی ہیں اور گھروں میں بھی نماز جماعت اداکرنے  پرپابندی لگادی ہے۔یادرہے سعودی عرب میں وہابیوں کے اثرورسوخ کی بناپر اھل بیت عصت و طہارت علیھم السلام کے پیروں کو بنیادی حقوق بھی حاصل نہيں ہیں۔ انسانی حقوق تنظیموں نے تعصب امتیازی رویے پرمبنی سعودی حکومت کی پالیسیوں کی مذمت کی ہے ۔

...............

/110