17 جولائی 2010 - 19:30

پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں طالبان دہشتگردوں نے چار شیعہ افراد کو شہید کردیا۔

شہدا میں ایک بچہ بھی شامل ہے ۔ طالبان دہشتگردوں کےحملے میں چودہ افراد زخمی ہوئےہیں۔  پاکستان کے ایک سینئر سرکاری عھدیدار عباس علی نےپریس ٹی وی کو بتایا کہ طالبان دہشتگردوں نے جمعے کے روز مارٹر گولوں نیز بھاری مشین گنوں سے کرم ایجنسی پرحملہ کرکے اہل تشیع کو نشانہ بنایا تھا۔ عباس علی نے مزید بتایا کہ طالبان دہشتگرد افغانستان سے اس علاقے میں آکر منگل قبیلے کی حمایت سے اہل تشیع پرحملے کرتے ہیں۔یاد رہے کہ کہ طالبان دہشتگردوں نے اپریل 2007 سے پاراچنار کے اہل تشیع پر حملوں کا آغاز کردیا تھا اور یہ حملے اب تک جاری ہیں۔اس عرصے میں اس علاقے کے لگ بھگ 900 شیعہ مسلمان شہید اور 5000 زخمی ہوگئے ہیں۔ .........../110بشکریہ از ریڈیو تہران