14 اگست 2026 - 15:34
دمشق کے نواحی علاقے میں دھماکا، 2 افراد شہید، 2 زخمی

شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی شہر دوما میں النور اسپتال کے عقب میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک مرد اور ایک خاتون شہید جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ایک فلسطینی بھی شامل ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعرات کی شب دمشق کے نواحی علاقے میں واقع شہر دوما میں النور اسپتال کے عقب میں ایک دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور 2 دیگر زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں دھماکے کی وجہ جائے وقوعہ پر دستی بم پھینکا جانا بتائی گئی ہے۔ طبی حکام کی جانب سے جاری ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں ایک مرد اور ایک خاتون شہید جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے، جن میں ایک فلسطینی شہری بھی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کی وجوہات اور اس کے ذمہ دار عناصر تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔ واقعے کے بعد ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں و متاثرین کو طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ دھماکے کی وجوہات، نوعیت اور اس میں ملوث عناصر کا تعین کیا جاسکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha