اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری نے نجف اشرف میں بزرگ شیعہ عالم دین آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات کی اور مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران امت مسلمہ کے اتحاد، فلسطین اور کشمیر کی حمایت سمیت عالمی استکبار کے خلاف مزاحمت جیسے اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی۔
سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری نے آیت اللہ بشیر نجفی سے عالم اسلام کو درپیش مسائل اور موجودہ حالات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور یکجہتی موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے نہایت اہم ہے، جبکہ فلسطین اور کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھنے کی ضرورت بھی اجاگر کی گئی۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ان دنوں نجف اشرف کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے مذہبی و علمی شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں۔
آپ کا تبصرہ