حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رپورٹ میں اطلاعات فراہم کرنے والے ذرائع مشکوک ہیں کیونکہ ان کا ذکر نہیں کیا گیا ہے کیونکہ اس قسم کے پروپیگنڈہ کا اصلی سرچشمہ اسرائیل ہے ذرائع کا حوالہ نہ دیکر اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ کے بارے میں مختلف قسم کے شکوک و شبہات کو جنم دےدیا ہے۔ گذشتہ ہفتہ اسرائیل نے شام پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ حزب اللہ کو اسکاڈ میزائل فراہم کررہا ہے جبکہ شام نے اسرائیل کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔
حزب اللہ لبنانی حکومت کا اہم حصہ ہے جو اسرائیل کے ہاتھوں لبنان کی مقبوضہ اراضی کو آزاد کرنے کی جد وجہد کررہا ہے اور اس نے لبنان پر کئی اسرائیلی حملوں کم ناکام بنایا ہے اور حزب اللہ لبنان نے اسرائیل کی طاقت کا طلسم توڑ دیا ہے
...............
/152