حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق کالعدم دہشت گرد ٹولوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی نے بقول ان کے اپنے رہنماؤں کے قتل کا بدلہ لینے اور شیعیان پاکستان کا قتل عام کرنے کے لئے ذیلی ٹولے ”لشکر اسلام اور غازی فورس” ترتیب دیئے ہیں۔ جن کا مقصد ملک بھر میں اہم مذہبی شخصیات کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے شہید کرنا اور فرقہ وارانہ تصادم کروانا ہے۔ان ذیلی دہشت گرد ٹولوں میں کالعدم دہشت گرد ٹولوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے نظریات کے حامی افراد کو شامل کیا گیا ہے۔روزنامہ انگریزی اخبار ڈیلی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک پولیس افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر انکشاف کیاہے کہ کالعدم دہشت گرد ٹولوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی نے گذشتہ دنوں مارے جانے والے اپنے رہنماؤں کے قتل کا شیعیان پاکستان سے انتقام لینے کا اعلان کر دیاہے۔افسر کا کہنا تھا کہ وزیرستان آپریشن اور سوات آپریشن سے نقل مکانی کر کے آنے والے عناصر ہی کراچی میں روز عاشورا اور اربعین سمیت دیگر بم دھماکوں میں ملوث ہیں۔پولیس افسر نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ حساس ادارے اور سیکیورٹی ایجنسیاں تا حال کراچی میں ہونے والے بم دھماکوں کے اصل مجرموں اور مجرم ٹولوں کو بے نقاب کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بم دھماکوں میں سینکڑوں عزاداران سید الشہدا امام حسین علیہ السلام شہید اور ذخمی ہوئے تھے۔انھوں نے مزید بتایا کہ پولیس اور حساس اداروں کو کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ماسٹر مائنڈ شجاع عرف حیدر کی تلاش تھی لیکن تاحال گرفتار شدہ افراد میں ابھی تک پولیس شجاع عرف حیدر کو بھی شناخت کرنے میں ناکام رہی ہے۔سیکورٹی اور حساس اداروں نے اس بات کا عندیہ دیاہے کہ آئندہ دنوں میں شہر کراچی میں اہم مذہبی شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ اور فرقہ وارانہ فسادات کروانے کی کوشش کی جا سکتی ہے تاہم یہ بات بھی واضح رہے کہ یقینا یہ بیرونی ایجنڈا ہے تا ہم اندرونی عناصر بھی اس میں ملوث ہیں۔...../110
