اس کانفرنس کا نعرہ ہے ایٹمی ٹکنالوجی سب کے لئے ایٹمی ہتھیارکسی کے لئے نہيں اس کانفرنس کا مقصد عالمی سطح پرایٹمی ترک اسلحہ کو فروغ دینا ہے ۔ دوہ روزہ کانفرنس ایٹمی انرجی سب کے لئے اور ایٹمی ہتھیار کسی کے لئے نہيں کےعنوان کے تحت ہوگي۔ اس عالمی کانفرنس میں ساٹھ ملکوں کے ماہرین اور وزراء خارجہ اور حکام حصہ لے رہے ہیں ۔ اس کانفرنس کا یہ پیغام ، دنیا بالخصوص مشرق وسطی کو ایٹمی ہتھیاروں سے عاری ہوناچاہیے ہے۔ تہران سکیوریٹی کانفرنس کے کنوینر آخوند زادہ نے کہا کہ ہم ایک پلیٹ فارم پرسب کو اپنے نظریات بیان کرنے کا موقع دے رہےہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم مشرق وسطی کے مرکز تہران سے یہ پیغام بھجتےرہيں گے کہ دنیا کے اس حساس علاقے میں ایٹمی ہتھیاروں کی کوئي جگہ نہيں ہے۔ انہوں نے پریس ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ تہران سکوریٹی کانفرنس کا مقصد امریکہ میں منعقدشدہ کانفرنس کومتاثرکرنانہیں ہے۔ آخوند زادہ نے کہا کہ یہ ایک مسلسل عمل ہے کوئي پروجیکٹ نہیں ہے ، اور اگر بعض لوگ یہ سوچتےہیں کہ ہم اس کانفرنس سے امریکہ میں منعقدہ کانفرنس کو متاثرکرنا چاہتےہیں تو یہ ان کی سوچ ہے ہم اس طرح کاکوئي پلان نہیں رکھتے۔ آخوند زادہ نے کہا کہ تہران سکیورٹی کانفرنس میں غیر سرکاری تنظیمیں بھرپور طرح سے شرکت کریں گي۔ آخوند زادہ نے کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران نے کیماوی ہتھیاروں پرپابندی کے کنونشن کی تیاری میں اہم کردار اداکیاہے ۔ انہوں نے کہا ہم کیمیاوی جارحیت کا شکار ہیں اور یہ نہيں چاہتے کہ کوئي بھی مشرق وسطی میں یا کہیں بھی ایٹمی ہتھیاروں کا مالک ہوکیونکہ یہ انسانیت کے خلاف جرم ہے۔
.............
/110