ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے امریکی ٹی وی چينل سے گفتگو میں ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی ایران کے ایٹمی معاملے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے اردوغان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنے کے لئے پرامن راستہ پیدا کرسکتے ہیں۔
رجب طیب اردوغان نے اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف کوئی آواز کیوں نہیں اٹھاتا اور جن ممالک نے این پی ٹی پر دستخط نہیں کئے ہیں اور ان کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں ان کے خلاف اقدام کرنا تو ایران سے بھی زیادہ ضروری ہے انھوں نے کہا کہ ایٹمی معاملے میں مغربی ممالک کی متضاد پالیسی ناقابل قبول ہے۔
.......
/152