16 جون 2010 - 19:30

کراچی کے معروف علاقے رضویہ سوسائٹی میں جشن ولادت رحمت العالمین صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی محفل سے علامہ عباس کمیلی نے خطاب کیا۔

پاکستان کے صوبے سندھ کے مرکز کراچی کے معروف علاقے رضویہ سوسائٹی میں جشن ولادت رحمت العالمین اور امام جعفر صادق علیھم السلام سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ نبوت (ص) قیامت تک جاری رہے گی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا، تکمیل دین کی سند خاتم النبین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عطا فرمائی۔ ادہرمجلس درس پاکستان کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں نمایاں پروگرام منعقد کرنے والی شہر کی متحارک مذہبی‘ سماجی تنظیموں‘ مساجد کمیٹی کے عہدیداروں‘ علمائے کرام، مشائخ عظام کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر علمائے کرام اور نوجوانوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے گئے۔ استقبالیہ تقریب سے مجلس درس پاکستان کے بانی چیئرمین الحاج محمد سعید صابری‘نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امن ومحبت کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ مجلس درس پاکستان اپنے منشور کے مطابق نوجوان نسل میں مذہبی‘ سماجی اور قومی اہمیت کا شعور بیدار کررہی ہے۔