16 جون 2010 - 19:30

عراق کے دارالحکومت بغداد میں شہید آیت اللہ محمد باقرالصدر کی اکتیسویں برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائي گئي۔

اس موقع منعقدہ تقریب میں حکومت کے اعلی عھدیداروں نےبھی شرکت کی ۔ آیت اللہ شہید محمد باقرالصدر کی برسی کی مجلس میں سب سے پہلے عراق کے صدر جلال طالبانی نے خطاب کیا۔انہوں نےکہا کہ آيت اللہ صدر کی شہادت سے ملت عراق کاشیدید نقصان ہوا۔ وزیراعظم نوری المالکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید صدر کے افکار اور زندگي ہمارے لئے نمونہ عمل رہیں گے ۔ یادرہے عراق کے بزرگ عالم دین اور مرجع تقلید آیت اللہ شہید محمد باقرالصدر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی )رح) کی تحریک انقلاب اسلامی کے حامی تھے اور صدام کی ظالم حکومت کے ہاتھوں انہیں مسلسل اذیت  وآزار کا سامنا رہاتھاآخر کار صدام حکومت نے اپریل انیس سواسی میں سید محمد باقرالصدر ان کی عالمہ بہن سیدہ بنت الہدی  کے ہمراہ بڑی ایذائيں پہنچانے کےبعد شہید کردیا۔

.......

/110