8 جولائی 2026 - 18:29
ولایتی کا امریکہ کو انتباہ: کسی بھی مہم جوئی کا فوری جواب دیا جائے گا

رہبرِ انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں کسی بھی نئی کشیدگی یا مہم جوئی کا فوری جواب دیا جائے گا، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کو خطے کے امن کے لیے خطرناک قرار دیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، رہبرِ معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران مخالف بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم پہلے بھی خبردار کر چکے ہیں کہ خطہ چھوٹے ممالک کی سیاسی جوئے بازی کا میدان نہیں ہے، اور ہم بارہا ثابت کر چکے ہیں کہ ہر قسم کی مہم جوئی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئی کشیدگی پیدا کرنے کی ذمہ داری اور معاہدے کی منسوخی کا زبانی اعتراف ایسے بدنام اور موقع پرست سیاست دان کی جانب سے سامنے آیا ہے، جس نے خود متعدد بار عملی طور پر اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ ولایتی نے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات ایک بار پھر پورے خطے کو آگ کی جانب دھکیل سکتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha