16 جون 2010 - 19:30

اقوام متحدہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کےخلاف امریکی صدرکے غیر ذمہ دارانہ بیان کی مذمت کی ہے ۔

اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان خان نے ارنا سے گفتگو میں ایران کے خلاف صدر اوباما کی دھمکیوں پرتنقید کرتےہوئے کہا کہ یقینی طورپراقوامتحدہ اپنے ایک رکن کی جانب سے دوسرے رکن کے خلاف دھمکیوں کو نظرانداز نہیں کرسکتی  اور اسے توقع ہےکہ سبھی ممالک ایک دوسرے کےخلاف شدید الفاظ استعمال نہیں کریں گے ۔ فرحان خان نے کہا کہ سکرٹری جنرل کا یہ خیال ہے کہ ایران کا ایٹمی معاملہ مذاکرات سے حل ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اپنی ایٹمی پالیسی میں کوئی نئی بات نہیں کہی ہے اور صرف ایٹمی ترک اسلحہ کی شق کا اضافہ کیاہے ۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ ایٹمی ترک اسلحہ ایک مثبت سوچ ہے اور اقوام متحدہ اس راہ میں ہرممکن  تعاون کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110