آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سعید جلیلی نے آج بیجنگ ميں تحقیقاتی مراکز اور سیاسی ماہرین اور اسکالروں سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک عالمی تعلقات پرصحیح اور منصفانہ منطق کی بالادستی نہيں ہوگي اس وقت تک تمام ملکوں کے لئے ایٹمی مسئلے جیسے مسائل موجود رہیں گے۔ سعیدجلیلی نے ایران کو دنیا ميں ترک اسلحہ کےلئے پیش پیش قرار دیتے ہوئے کہا کہ جلد ہی پر امن ایٹمی انرجی سب کےلئے، ایٹمی اسلحہ کسی کے لئے نہیں، کے زیر عنوان ایک عالمی کانفرنس تہران میں منعقد ہوگی۔ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے ایران پر دباؤ ڈالنے اور اس کا بائیکاٹ کرنے کے لئے دھمکیوں ناکام قرار دیتے ہوئے ایندھن کے تبادلے کے لئے امریکہ روس اور فرانس کی تجویز کو غیرمنصفانہ اوراس کی روش کو غیر منطقی قرار دیتے ہوئے اس کی مخالفت کی وجوہات کا اعلان کیا۔
...........
/110