16 جون 2010 - 19:30

فلسطینیوں نے آج یوم الارض کی مناسبت سے احتجاجی مظاہرے کرکے صیہونی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کی مذمت کی ہے۔

  انیس سو اڑتالیس کی مقبوضہ سرزمینوں میں فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرے کئے ۔ ان مظاہروں میں فلسطینی رہنما بھی شریک تھے ۔ یادرہے آج چوتیسواں یوم ارض منایا گياہے ۔

 ایک فلسطینی رہنما نے احتجاجی مظاہرے کے دوران بتایا کہ انیس سوچہتر میں فلسطینی شہدا نے اپنی جان کا نذرانہ دیکر زبردستی ترک وطن پرمجبورکرنےکی صیہونی سازش کو ناکام بنایاتھا اور ارض فلسطین کا دفاع کیاتھا۔

........

152/