16 جون 2010 - 19:30

کربلای معلی میں 3 بم دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 32 زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کربلای معلی میں دو بم دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 32 زخمی ہوگئے ہیں۔

عراق کے طبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امدادی ٹیمیں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کررہی ہیں شہداء کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے آج حضرت امام حسین (ع) کے حرم سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر  دو بم دھماکوں کے نتیجے میں ایک پولیس چوکی اور ایک ہوٹل کوبھی زبردست نقصان پہنچا ہے۔

/152