16 جون 2010 - 19:30

ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردگان نے بیت المقدس میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے بارے میں اسرائیلی وزير ا‏عظم نیتن یاہو کے بیانات کو جنون آمیزاور پاگل پن قراردیا ہے

اہل البیت ((ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردگان نےلیبیا میں عرب سربراہی اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے بیت المقدس میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے بارے میں اسرائیلی وزير ا‏عظم نیتن یاہو کے بیانات کو جنون آمیزاور پاگل پن  قراردیا ہے

  طیب اردگان نے کہا کہ اسرائیل نے بیت المقدس کو اپنا دارالحکومت قراردیکر اپنے پاگل پن کا ثبوت دیا ہے کیونکہ بیت المقدس ہر مسلمان کی آنکھ کا نور ہے اور مسلمان بیت المقدس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور مقدس مقامات کی توہین پر ہرگز صبر نہیں کریں گے۔

........

152/