اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے انتخابی کمیشن نے بالآخر نتائج کا اعلان کردیا ہے اعلان کردہ نتائج کے مطابق سابق وزير اعظم ایاد علاوی کو 91 سیٹیں، موجودہ وزیر اعظم نوری مالکی کو 89 سیٹیں جبکہ حکیم کو 70 سیٹیں ملی ہیں۔
عراق کے انتخابی کمیشن کے سربراہ فرج الحیدری نےعراقی پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے انتخابی کمیشن کے مطابق سابق وزير اعظم ایاد علاوی کو 91 سیٹیں، موجودہ وزیر اعظم نوری مالکی کو 89 سیٹیں جبکہ حکیم کو 70 سیٹیں ملی ہیں۔
انتخابات میں کامیاب ہونے والی پارٹیوں کو حسب ذيل ترتیب سے سیٹیں ملی ہیں:
1 : ایاد علاوی کے اتحاد العراقیہ کو 91 سیٹیں
2 : نوری المالکی اتحاد حکومت قانون کو 89 سیٹیں
3 : سید عمار حکیم کے قومی اتحاد کو 70 سیٹیں
4 : طالبانی اور بارزانی کردستان اتحاد کو 43 سیٹیں
5 : التغییر فہرست کو 8 سیٹیں
6 : اہلسنت کے التوافق محاذ کو 6 سیٹیں
7 : وزیر داخلہ جواد بولانی کے عراق اتحاد کو 4 سیٹیں
8 : کردستان اسلامی اتحاد کو 2 سیٹیں
9 : جماعت اسلامی کردستان کو 2 سیٹیں
10 : دیگر اقلیتوں کو 8 سیٹیں
عراق کے انتخابی کمیشن کے ترجمان قاسم عبودی نے اعلان کیا کہ سیاسی جماعتیں اپنے اعتراضات اور شکایات کو آج سے پیش کرسکتی ہیں اور اس کے بعد آخری نتائج کا فیصلہ عراق کی اعلی عدلیہ کرےگی۔
.......
/152