اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ مقبوضہ سرزمینوں اور پورے خطے کی فضائیں سپاہ کی ایرو اسپیس فورس کے میزائلوں کے کنٹرول اور تسلط میں ہیں۔
سپاہ پاسداران کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ اور ترجمان سردار حسین محبی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا:
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ مقبوضہ سرزمینوں اور خطے کی فضائیں ہماری مرضی اور سپاہ کی ایرو اسپیس فورس کے تباہ کن میزائلوں کی گرج کے زیرِ تسلط ہیں۔”
انہوں نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ سپاہ کی میزائل طاقت خطے میں ایران کی دفاعی برتری اور اسٹریٹجک صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔
آپ کا تبصرہ