16 جون 2010 - 19:30

دہشت گرد گروہ جند الشیطان کے سربراہ عبد المالک ریگی کی کامیاب گرفتاری کے بعد دہشت گرد گروہ کے بعض عناصر ایران میں تخریبی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد منشیات اور گاڑیوں کے ہمراہ پاکستان کی سرحد سے ایرانی سرحد میں داخل ہوئے جنھیں ایرانی سکیورٹی دستوں نے بڑی ہوشیاری کے ساتھ گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن دہشت گردوں نے سکیورٹی دستوں پر فائرنگ شروع کردی اور فائرنگ کے تبادلے میں میجرجنرل شوشتری کے قتل میں ملوث شرپسند برکت زامرانی ہلاک ہوگیا ہے۔اس گروہ سے منشیات ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر ارتباطی وسائل پکڑے گئے ہیں۔ اس جھڑپ میں کئی شرپسند ہلاک اور دوگرفتار کرلئے گئے ہیں سکیورٹی دستے فرار ہونے والے شرپسندوں کے تعاقب میں ہیں۔

.........

152/