28 مئی 2026 - 19:40
حزب‌الله کے ڈرون حملے میں شومرا کے علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتیں اور زخمی

عبرانی زبان کے چینل “کان” نے تصدیق کی ہے کہ حزب‌الله کے ڈرونز مغربی الجلیل کے علاقے “شومرا” میں گر کر پھٹے، جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کو جانی نقصان اور فوجی سازوسامان کی تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق اس کارروائی میں “ڈبل ٹَپ” حکمت عملی استعمال کی گئی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق ابتدائی رپورٹس میں اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ حزب‌الله نے تین ڈرونز کے ذریعے شومرا کے علاقے کو نشانہ بنایا۔

مرحلہ اول: پہلے مرحلے میں ایک ڈرون علاقے نمبر 150 میں گرا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔ آگ بجھانے کے لیے قریبی بستی گورین سے فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔

مرحلہ دوم : چند منٹ بعد دو مزید ڈرونز نے اسی مقام کو دوبارہ نشانہ بنایا۔ اس حکمت عملی کا مقصد ابتدائی امدادی کارروائیوں کے دوران موجود اہلکاروں کو نشانہ بنانا تھا۔

اس حملے میں ایک اسرائیلی خاتون فوجی اس وقت زخمی ہوئی جب وہ محفوظ مقام کی طرف جا رہی تھی، جبکہ دو ریزرو فوجی شدید اور درمیانی نوعیت کے زخمی ہوئے۔ انہیں علاج کے لیے الجلیل اسپتال، نہاریا منتقل کیا گیا۔

مزید تین فوجی معمولی زخمی ہوئے جنہیں موقع پر ہی طبی امداد دی گئی۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب اسرائیلی فوج شمالی سرحدی علاقوں میں سکیورٹی کنٹرول برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے، تاہم حزب‌الله کے ڈرون حملوں اور جدید حکمت عملیوں نے اس کے لیے نئے چیلنجز پیدا کر دیے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha