27 مئی 2026 - 00:04
اسرائیل دودھ کی ایسی بوتل ہے جس کی میعاد عرصہ پہلے گذر چکی ہے، اسے بس پھینکنا پڑے گا، اسکاٹ رٹر + پوسٹر

سابق امریکی افسر اسکاٹ رِٹر،  نے کہا: نیتن یاہو اور موساد نے 'کمزور ایران' کی داستان کے ذریعے ٹرمپ کو ایک لاحاصل منظرنامے میں شامل کیا، لیکن اب واشنگٹن سمجھ چکا ہے کہ نیتن یاہو کے تمام تصویر کشیاں اور وعدے دھوکے اور جھوٹ پر مبنی ہیں اور اسے دھوکا ہؤا ہے۔ [---]

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سابق امریکی افسر اسکاٹ رِٹر، کہتے ہیں:

- نیتن یاہو اور موساد نے 'کمزور ایران' کی داستانیں سنا کر ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جنگ کے لاحاصل منظرنامے میں شامل کیا، لیکن

- اب [رٹر کے بقول] واشنگٹن سمجھ چکا ہے کہ نیتن یاہو کے تمام تصویر کشیاں اور وعدے دھوکے اور جھوٹ پر مبنی تھے۔

- ایران نہ صرف دباؤ میں نہیں آیا، بلکہ اس نے اسرائیل اور اس کے حامیوں کو الجھن اور مایوسی کی نہ ختم ہونے والی کیفیت سے دوچآر کر دیا۔

- آج کا اسرائیل ایک دودھ کی بوتل کی طرح ہے جس کی میعاد ختم ہوئے کافی عرصہ گذر چکا ہے،

- اب یہ دودھ خراب ہوچکا ہے اور ناابل برداشت ہے چنانچہ اسے پھینک دینا چاہئیے۔

- ایران نے استقامت اور بردباری کے ساتھ جنگ جاری رکھی اور اس کی وجہ سے امریکہ اور اسرائیل پر اقتصادی دباؤ بڑھ گیا۔

- خطے میں جنگ اور عدم تحفظ کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں جس نے امریکہ اور دنیا کی معیشت پر منفی اثرات مرتب کئے۔

- امریکہ قیمتوں پر قابو پانے کے لئے زیادہ کوشش کرنے پر مجبور ہے، لیکن

- حالات اس سے کہیں زیادہ دشوار ہیں کہ یہ حکومت قیمتوں میں کمی کر دے۔

- یہ صورت حال امریکی حکومت پر شدید دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ جلد از جلد تناؤ کو کم کرنے اور جنگ ختم کرنے کا کوئی راستہ تلاش کرے۔

- یہ حقائق ایران کے مذاکرات کاروں کو زیادہ طاقتوربناتے ہیں کہ وہ جلدبازی کے بغیر، بڑے صبر و تحمل سے، پورے اعتماد کے ساتھ اپنی شرائط آگے بڑھا کر منوا لیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کے پاس کوئی تیسرا راستہ نہیں ہے یا لاحاصل جنگ جاری رکھنا، یا خفت و ذلت برداشت کرکے ایران کی شرطوں پر سمھجوتہ کرنا، ان دونوں حالتوں میں امریکہ ہارے گا اور ایران جیتے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

اسرائیل دودھ کی ایسی بوتل ہے جس کی میعاد عرصہ پہلے گذر چکی ہے، اسے بس پھینکنا پڑے گا، اسکاٹ رٹر + پوسٹر

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha