اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، "علی اکبر ولایتی" نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر لکھا ہے کہ ٹرمپ "ایران کے خلاف روزانہ کی دھمکیوں" اور "امریکی گیس اسٹیشنوں پر ناراض صارفین" کے تضاد میں پھنس گئے ہیں۔انہیں اندرونی افراط زر کو روکنے کے لیے مارکیٹ میں استحکام اور توانائی کی قیمتوں میں کمی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اس پیغام کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ دوسری طرف، قفقاز ریجن میں صورتحال کی تبدیلی اور مسلط کردہ اصطلاح "ٹرمپ کوریڈور" (زنگزور) کا رنگ پھیکا پڑجانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب علاقائی راہداریوں کا نقشہ واشنگٹن کی دھمکیوں کے ساتھ نہیں بلکہ تہران کے میدانی حقائق کی بنیاد پر تیار ہورہا ہے۔
آپ کا تبصرہ