اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے پاکستان اور افغانستان میں جاسوسی کا پرائیویٹ نیٹ ورک قائم کر دیا جس کا مقصد مشتبہ افراد کو تلاش کرکےانھیں قتل کرنا ہے۔
ذرائع نے افغانستان اور امریکہ میں موجود امریکی فوجی حکام اور تاجروں کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان اور افغانستان میں مشتبہ افراد کی تلاش اور انھیں قتل کرنے کے لیے جاسوسی کا پرائیویٹ نیٹ ورک قائم کر دیا ہے۔
اس نیٹ ورک کے لیے نجی سیکیورٹی کمپنیوں میں کام کرنے والے سی آئی اے اور اسپیشل فورسز کے سابق ارکان کو بطور کنٹریکٹر ملازم رکھا گیا ہے۔ نجی کنٹریکٹرز پر مشتمل جاسوس نیٹ ورک امریکی محکمہ دفاع کے عہدیدار مائیکل فرلانگ نے منظم کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ نیٹ ورک مشتبہ شدت پسند افراد اور ان کے ٹھکانوں کے بارے میں معلومات حاصل کرکے امریکی فوج اور پاکستان و افغانستان می انٹیلی جنس حکام کو فراہم کرتا ہے تاکہ اسے ممکنہ حملوں کیلیے استعمال کیا جا سکے۔
152/