17 مئی 2010 - 19:30

برطانوی وزیرخارجہ ڈيوڈمیلیبنڈنے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف پابندیوں کا حربہ کارسازنہيں ہے .

 برطانوی وزیرخارجہ نے اپنے دورہ چین ميں کہا کہ ہم نے بہت پہلے سے ایران پرپابندیاں لگارکھی ہيں لیکن اب ہم اس نتیجے پرپہنچے ہيں کہ پابندیوں سے ایران کے ایٹمی معاملے کوحل نہيں کیا جاسکے گا ۔

برطانوی وزیرخارجہ نےساتھ ہی مختلف مسائل میں چین اوربرطانیہ کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کا بھی اعتراف کیا اورکہاکہ برطانیہ اورچین سلامتی کونسل کے مستقل ارکان ہيں اورایران کا ایٹمی معاملہ دونوں ملکوں کے لئے اہمیت کا حامل ہے ۔

برطانوی وزیرخارجہ نے ایران کے خلاف پابندیوں کے حربے کی ناکامی کا اعتراف ایک ایسے وقت کیا ہے کہ جب چین نے بارہا ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کئے جانے کی سخت مخالفت کی ہے اس کا کہنا ہے کہ مذاکرات ہی ایران کے ایٹمی معاملے کے حل کا بہترین راستہ ہيں

152/