اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عرب یونین کے سکریٹری جنرل عمرو موسی نے روسی ٹی وی الیوم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ این پی ٹی کے رکن ممالک کو پر امن ایٹمی ٹیکنالوجی حال کرنے کا حق حاصل ہے اور ہم ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں اور دھمکیوں کے مخالف ہیں۔
عمرو موسی نے کہا کہ مشرق وسطی میں این پی ٹی کی روشنی میں پر امن ایٹمی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ مشرق وسطی کے ممالک منجملہ ایران جو این پی ٹی کے رکن ممالک ہیں انھیں پر امن ایٹمی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کا مکمل حق حاصل ہے
عرب یونین کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ میں ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں اور فوجی کارروائی کا مخالف ہوں ۔ امریکہ اور بعض مغربی ممالک ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے لئے سرتوڑ کوشش کررہے ہیں۔
152/