17 مئی 2010 - 19:30

کراچی میں سرکاری اداروں کی جانب سے ملت جعفریہ کے خلاف کریک ڈاون کا اغاز کر دیا گیا ۔ جمعہ کی شب مارے جانے والے چھاپوں کے اندر دو شیعہ نوجوانوںکو کھارادر اور سولجر بازار کے علاقے سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔


اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق قانو ن نا فذ کرنے والے اداروں نے کھارادر اور سولجربازار کے علاقوں سے چھاپہ مار کر معروف شیعہ رہنما مصطفی کرمانی کو کھارادرمیں واقع ان کے گھر سے رات 3بجے جبکہ عباس عاشور نامی شیعہ نوجوان کو سولجر بازار میں واقع اس کے گھر سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

 گرفتار شدگان کے اہلِ خانہ اپنے عزیزوں کی گرفتاری کی اطلاعات پر پریشان ہیں ۔  دوسری جانب سانحہ عاشوراہ اور اربعین جس میں 70سے زیادہ بے گناہ افراد شہید ہوئے تھے

انتظامیہ کسی بھی دہشت گرد کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے،انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ انتظامیہ دہشت گردوں کو پکڑنے کے بجاۓ دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں ہی کو گرفتار کر رہی ہے جو کہ اس بات کو ٰثابت کرتا ہے کہ دہشت گردی کے حمایتی متعصب افراد انتظامیہ میں شامل ہیں یا انھیں انتظامیہ کی مکمل حمایت حاصل ہے

152/