13 مئی 2026 - 18:14
ایران کی اجازت کے بغیر کوئی بھی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز سے نہیں گزر سکتا: ڈپٹی کمانڈر آئي آر جی سی

آئي آر جی سی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر لیفٹیننٹ سعید سیاہ سرانی نے کہا ہے کہ ایران کی اجازت کے بغیر ایک بھی آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز سے نہیں گزر سکتا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، آئي آر جی سی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر لیفٹیننٹ سعید سیاہ سرانی نے کہا ہے کہ ایران کی اجازت کے بغیر ایک بھی آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز سے نہیں گزر سکتا۔

آمل سٹی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ اور ٹرمپ نے کوئی غلطی کی تو ہم خلیج فارس کو امریکی میرینز کے  سب سے بڑے سمندری قبرستان میں تبدیل کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایرانی عوام اور قیادت کا حکم ہو تو ایران کی اجازت کے  بغیر ایک لیٹر تیل بھی آبنائے ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہم نے اب تک امریکہ کے ساتھ سمندری جنگ شروع نہیں کی، بلکہ اسمارٹ کنٹرول سسٹم نافذ کیا ہے اور اس پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔

 لیفٹیننٹ سعید سیاہ سرانی نے علاقے کے تاریخی پس منظر کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ بوشہر میں ایک برطانوی قبرستان اور ہرمزگان میں ایک پرتگالی قبرستان پہلے سے موجود ہے، لیکن ہمارے ملک میں کوئی امریکی قبرستان نہیں ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ اور ٹرمپ خود غلطی کی تو ہم خلیج فارس کو امریکی میرینز کے سب سے بڑے سمندری قبرستان میں تبدیل کر دیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha