17 مئی 2010 - 19:30

المجمع العالمي للتقريب بين المذاہب الاسلاميۃ نے ڈاکٹر محمد سید الطنطاوی کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مجمع التقریب بین المذاہب الاسلامیہ (The World Forum For Proximity of Islamic Schools of Thought) کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ محمد علی تسخیری نے شیخ الازہر مرحوم ڈاکٹر محمد سید الطنطاوی کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

انھوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے:مصر کی جامعۃالازہر کے سربراہ استاد "ڈاکٹر محمد سيد الطنطاوی" کے انتقال پر ملال پر خبر نہایت دکھ و افسوس کے ساتہ موصول ہوئی۔ شیخ الازہر نے اپنی عمر کے ایام مذاہب اسلامی کی تقریب اور مسلمانان عالم کے درمیان وحدت و یکجہتی کے قیام میں صرف کردیئے۔ ہمارے لئے یہ افسوسناک ناک خبر نہایت حزن و الم کا باعث ہوئی۔اللہ تعالی کی بارگاہ سے فقید سعید کے لئے رحمت و برکات اور مرحوم کے پسماندگان کے لئے صبر و اجر کی التجا کرتے ہیں۔

محمدعلي تسخيريسیکریٹری جنرل المجمع العالمي للتقريب بين المذاہب الاسلاميۃ

....../110