17 مئی 2010 - 19:30

سعودی وزیر نقل و حمل نے کہا ہے که مکہ اور مدینہ کے درمیان ریلوے ٹریک کی تعمیر کا منصوبہ سنہ 2012 مین مکمل ہوگا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر نقل و حمل «جبارہ بن الصریصری» نے امیر مکہ کے ساتھ اپنی ملاقات میں کہا ہے کہ زائرین، عمرہ گزار اور حجاج کرام سنہ 2012 سے "حرمین ٹرین" کے ذریعے جدہ صوبے کے راستے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان سفر کرسکیں گے۔انھوں نے کہا: وزارت نقل و حمل اور سعودی بادشاه اس منصوبے کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں اور اس منصوبے مین اکیس سرکاری اور نجی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں تا کہ منصوبہ بروقت مکمل کیا جاسکے۔حرمین نام ریل گاڑی 2012 سے مکہ اور مدینہ کے درمیان کا راستہ نہایت کم مدت میں طے کرے گی اور اس رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی جس پر 20ارب سعودی ریال (تقریبا ً5.33 ارب امریکی ڈالر) لاگت آئے گی۔  448  کلومیٹر کا یہ فاصلہ 5 اسٹیشنوں کے ذریعے طے ہوگا اور اسٹیشنز مکہ معظمہ، جدہ کے ملک عبدالعزیز ہوائی اڈے، ملک عبداللہ اکنامک ـ اندسٹریل ٹاؤن، اور مدینہ منوره میں ہونگی۔ یہ ریلوے ٹریک مستقبل میں مکہ، مِنی، عرفات اور مزدلفه تک بچھائی جائے گی۔قبل ازیں ملک عبداللہ نے مکہ، جدہ، مدینہ ریلوے لائن بچھانے کے منصوبے کی منظوری دے دی تھی۔جدہ سے مکہ کا درمیانی فاصلہ 30 منٹ اور جدہ سے مدینہ کا سفر دو گھنٹے میں طے ہوگا اور گاڑی برقی رو سے چلے گی۔ ریلوے سسٹم میں جدید ترین سگنلز اور ٹیلی کمیونی کیشن کے بہترین آلات نصب کئے جائیں گے۔ ............./110