17 مئی 2010 - 19:30

حزب اللہ كی انتظامی كونسل كے سربراہ نے حجاب كو مختلف ثقافتی اور انحرافی چيلنجز سے معاشرے كے تحفظ كا اہم ترين سبب قرار ديتے ہوئے كہا كہ ثقافتی يلغار كے مقابلے كا راستہ اسلامی اقدار كی پابندی ہے۔

سيد ہاشم صفی الدين نے  باپردہ خواتين كی قدردانی كے جشن سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ یہ جشن ان مسلمان خواتين كی قدردانی كے لئے منعقد كيا گيا ہے جو الہی واجب اور اسلامی دستور پر عمل كرتی ہیں۔

انہوں نے مزيد كہا كہ باپردہ خاتون، عفت اور پاكيزگی كا لباس پہنتی ہے اور وہ دوسروں كی نسبت خود اس اسلامی پردے سے فائدہ حاصل كرے گی۔

انہوںنے كہا كہ مسلمان خواتين كے تشخص كے تحفظ كے لئے حجاب اور پردہ ايك بنيادی اقدار میں سے ہے اور اس كے ذريعے معاشرہ ہر قسم كے انحراف سے محفوظ رہتا ہے۔

152/