17 مئی 2010 - 19:30

عراق میں بم دھماکے میں 18افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز عراق میں پولنگ کے دوران مارٹر گولے فائر کئے گئے جو ایک گھر پر گرے جس کے نتیجے میں 18افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عراقی وزارت داخلہ نے بم دھماکے اور مارٹر گولوں سے بارہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔حکام کے مطابق مارٹر گولوں سے دو رہائشی مکان تباہ ہوگئے جبکہ متعد دافراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔