اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ کے دوران القاعدہ اور تکفیری دہشت گردوں کےحملوں اور بم دھماکوں میں25 افراد ہلاک اور65 زخمی ہوگئےہیں جبکہ ووٹنگ بدستور جاری ہے۔
دارالحکومت بغداد میں کاروں کی نقل و حرکت پر عائد پابندی اٹھالی گئی ہے ۔ ووٹنگ شروع ہونے کے چند منٹ بعد ہی دارالحکومت بغداد میں دھماکے ہوئے ۔ شہر بھر میں مارٹر گولے اور راکٹ فائر کئے گئے اور پولنگ اسٹیشنوں کے قریب بم دھماکے ہوئے ۔پولیس کے مطابق شمال مشرقی بغداد میں دھماکوں سے دو رہائشی عمارتیں تباہ ہوگئیں جن میں مجموعی طور پر16 افراد ہلاک ہوئے ۔ بغداد کے دو مغربی نواحی علاقوں میں مارٹر حملے اور بم دھماکوں میں آٹھ افراد مارے گئے ۔
دارالحکومت کے حساس ترین علاقے گرین زون میں بھی کئی مارٹر گولے گرے ۔بغداد میں کاروں کی نقل و حرکت پر عائد پابندی اٹھالی گئی ۔ تاہم بسوں اور ٹرکوں پر پابندی برقرار ہے ۔ عراق میں انتخابات کی وجہ سے سرحدیں سیل ہیں اور بغداد ایئر پورٹ بند ہے ۔ ملک بھر میں انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں اور صرف بغداد میں دو لاکھ سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئےہیں ۔
152/