28 اپریل 2026 - 16:38
جرمن چانسلر: ایران امریکہ کی تذلیل کر رہا ہے

جرمن چانسلر فریڈرش مرٹس نے ایران پر امریکی جارحیت کی مذمت کیے بغیر کہا ہے کہ ایران کی قیادت امریکہ سے جاری اختلافات میں، امریکہ کی تذلیل کر رہی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، فریڈرش مرٹس نے کہا کہ واشنگٹن بظاہر کسی واضح اسٹرٹیجی سے عاری ہے۔

انہوں نے مزیر کہا کہ پتہ ہی نہیں چل رہا کہ امریکہ اس بحران سے نکلنے کے لیے کونسی حکمت عملی اپنائے ہوئے ہے۔

جرمن چانسلر نے کہا کہ ایران سے پیش آنے میں امریکہ کی کوئی مطمئن کرنے والی اسٹریٹیجی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔

مرٹس نے کہا کہ ایرانی امریکہ کی توقع سے زیادہ طاقتور دکھائی دیے ہیں اور اس وقت امریکہ کی تذلیل کرنے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مغربی ایشیا کے پیچیدہ حالات کے نتیجے میں جرمن معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

جرمن چانسلر نے ایسی حالت میں ایران کی طاقت کا اعتراف کیا ہے کہ اب سے چند مہینے قبل ایران میں مغربی حمایت یافتہ بلووں کے دوران انہوں نے دعوی کیا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران محض چند ہفتوں کا مہمان ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha