بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || کیتھولک عیسائیت کے عالمی روحانی پیشوا پوپ لیو چہاردہم ـ جوافریقہ کے دورے پر ہیں ـ نے ایک بار پھر واشنگٹن اور تل ابیب کے خونخوار حکمرانوں پر تنقید کی اور کہا: "مٹھی بھر مطلق العنان آمر دنیا کو ویراں کر رہے ہیں۔"
انھوں نے کیمرون کے شہر "بامینڈا" میں کہا: ہلاکت ہو ان پر جو اپنے عسکری، معاشی اور سیاسی مفادات کے لئے دین اور حتیٰ کہ خدا کے نام سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں اور مقدسات کو تاریکی اور آلودگی کی طرف کھینچ لیتے ہیں۔"
پوپ نے کہا کہ وہ مزید ٹرمپ سے بحث نہیں کریں گے، لیکن امن و آشتی کے لئے وعظ و نصیحت، جاری رکھیں گے۔
جارح امریکی صدر نے حال ہی میں نہ صرف پوپ کی توہین کی بلکہ اہانت آمیز تصویر میں حضرت عیسیٰ(ع) کے روپ میں ظاہر ہؤا!
امریکی وزیر جنگ نے بھی کچھ جعلی آیات پڑھ کر انجیل سے منسوب کیں اور کہاکہ امریکی فوجی "عیسیٰ کے لئے" لڑتے ہیں!!
ادھر غاصب صہیونی فوج نے جنوبی لبنان کے مقبوضہ عیسائی قصبے میں حضرت عیسیٰ(ع) کے مجسمے کی توہین کی، اسے گرا دیا اور اس کا سر قلم کر دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ