اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، امریکہ کی اٹارنی جنرل پیم جو بانڈی (Pamela Jo Bondi) نے عیسائی مخالف اقدامات کا انسداد کرنے کے لئے قائم ورکنگ گروپ کے اجلاس میں اعلان کیا کہ اس گروپ کے قیام کا مقصد حکومتی سطح پر عیسائیت مخالف تعصبات کا سراغ لگانا اور اس کی بیخ کنی کرنا ہے۔ یہ ورکنگ گروپ صدر کے انتظامی حکم پر قائم ہؤا ہے اور پروگرام یہ ہے کہ عیسائیت کے خلاف اقدامات اور رویوں کا سراغ لگائے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ورکنگ گروپ، حکومت میں، ہر قسم کے عیسائی مخالف غیر قانونی عمل یا رویے کا سراغ لگائے گا اور رویوں اور ضوابط و قوانین کے نقائص کی اصلاح کرے گا۔
پیم جو بانڈی نے مزید کہا کہ بائیڈن حکومت نے بری طرح امن پسند عیسائیوں کو نشانہ بنایا ہے اور اس نے عیسائیت کے خلاف تشدد آمیز اقدامات کو نظر انداز کیا ہے۔ اور اسقاط حمل کے مخالف عیسائیوں کو اسپتالوں کے باہر، پرامن انداز سے دعا کرنے پر گرفتار کرکے جیلوں میں بند کیا ہے اور ایف بی آئی گرجاگھروں میں روایتی کیتھولک عیسائیوں کی جاسوسی کرتی تھی۔
انھوں نے کہا: بائیڈن نے اتوار کے دن ایسٹر کے موقع پر "Transgender Day of Visibility" کا اعلان کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد کوئی بھی عیسائی مخالف اقدام جرم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ