16 اپریل 2026 - 14:16
مآخذ: ابنا
امریکی بحری محاصرہ ناکام، ایرانی بحری بیڑے کی پیش قدمی جاری

  ایک برطانوی اخبار نے لکھا ہیکہ خلیج فارس میں امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف کیا گیا بحری محاصرہ اپنے مکمل اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا اور ایرانی بحری بیڑا اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،  ایک برطانوی اخبار نے لکھا ہیکہ خلیج فارس میں امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف کیا گیا بحری محاصرہ اپنے مکمل اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا اور ایرانی بحری بیڑا اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سینٹکام نے اس آپریشن کے تحت ہزاروں فوجی اہلکاروں، درجنوں جنگی طیاروں اور ایک درجن سے زائد جنگی جہازوں کو تعینات کیا تھا تاکہ ایران کی بندرگاہوں سے آنے اور جانے والے جہازوں کی نگرانی کی جا سکے۔

برطانوی اخبار کے مطابق ایک آئل ٹینکر "ایلپس نے، جو کوموروس کے پرچم تلے سفر کر رہا تھا، ایران کی بندرگاہ بوشہر سے میتھانول لے کر روانگی اختیار کی اور خلیج فارس میں کچھ عرصہ تک موجود رہا، تاہم اسے ضبط نہیں کیا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کئی ایسے ٹینکرز جو ایران سے منسلک تھے، اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے میں کامیاب رہے، اگرچہ بعض کو عارضی طور پر روکا گیا لیکن انہیں مکمل طور پر تحویل میں نہیں لیا گیا۔

اس صورتحال میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات اور عملی اقدامات میں تضاد بھی سامنے آیا، کیونکہ انہوں نے تنگہ ہرمز میں موجود تمام جہازوں کو ہدف بنانے کا عندیہ دیا تھا، جبکہ عملی طور پر دائرہ کار محدود رکھا گیا۔

دوسری جانب چین نے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے، اور خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات بین الاقوامی کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha