17 مئی 2010 - 19:30

محافلِ میلاد منعقد کی جارہی ہیں،ہر طرف سے درود سلام کی آوازیں آرہی ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حضرت محمد مصطفی  کی ولادت کے جشن کی تیاریاں, ہر طرف سے درود و سلام کی آوازیں ہماری سماعتوں میں رس گھولتی ہیں اور سجاوٹ اور جگمگا ہٹ ہماری آنکھوں کو خیرہ کر دیتی ہیں۔رات بھرمحافل میلاد میں اور شب بیداری میں محبوبِ خدا حضرت محمد  کی حیاتِ پاک اور تعلیمات کو بیان کیا جاتا ,جشن میلاد منانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔

 مذہبی ،سیاسی اور سماجی تنظیموں نے محافل اور جلوس کا اہتمام کیا ۔مختلف علاقوں میں میں خانہ کعبہ اورمسجد نبوی کی شبہیں تیار کی گئی ہیں۔

جلوسوں میں عاشقانِ رسول بہت بڑی تعداد میں شریک ہیں ،بہت بڑی تعداد میں لوگ پیدل ہیں تو کچھ اپنی گاڑیوں پر ،کچھ نے سبز جھنڈے اٹھارکھے ہیں اور کچھ لوگوں کے ہاتھوں میں دیگر تبرکات ہیں ،راستے بھر جلوس پر گل پاشی بھی کی جارہی ہے۔لب پر نعت پاک کا نغمہ ،دل میں درود کا تحفہ لئے نبی پاک کے یہ شیدائی آج دن بھر ان پاکیزہ محافل ،جلسوں اور جلوس میں شریک رہیں گے۔شام میں ان جلوسوں کا اختتام ہوگا جس کے بعد سیرت النبی ﷺکے عظیم الشان جلسوں کا اہتمام کیا جائے گا

/152