بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || مقبوضہ سرزمین میں چینی سفارتخانے نے اپنے بیان میں زور دے کر کہا:
ڈرون حملوں کے پہلوؤں، تواتر اور شدت میں واضح طور پر شدت آئی ہے اور ان لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہؤا ہے جو بروقت پناہ گاہوں تک نہیں پہنچ پاتے؛ چنانچہ ہلاکتوں اور نقصانات کا خطرہ بڑھ گیا ہے لہٰذا چینی باشندوں کا نکل کر چلا جانا ضروری ہے۔
چینی حکومت اپنے باشندوں کو مصر کی سرحد سے نکالنے کا انتظام کرنے کے لئے تیار ہے۔
سفارتخانے نے ہدایت کی کہ چینی باشندے نکلنے سے قبل اسرائیلی ہوائی اڈوں، بندرگاہوں، بجلی گھروں، ریفائنریوں اور بنیادی ڈھانچوں سے دور رہیں۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ