بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || امریکہ کے 340 سبکدوش جنرلز، ایڈمرلز اور قومی سلامتی کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ "ڈونلڈ ٹرمپ امریکی جمہوریت کے لئے خطرہ ہے۔
یہی انتباہ خود ٹرمپ کے قریبی مشہور افراد "جان کلے اور مارک ملی" جیسوں نے بھی دیا ہے۔
مارک ملی نے براہ راست ٹرمپ کو "ملک کے لئے خطرناک شخص" قرار دیا۔
ایران کے مقابلے میں ٹرمپ کی حکمت عملی کے بارے میں خاص قسم کی فکرمندیوں کا اظہار ہؤا ہے اور یہ فوجی ماہرین اس کو بہت زیادہ حد تک خطرناک اور ٹرمپ کی منصوبہ بندی کو بہت کمزور سمجھتے ہیں۔
سابق فوجیوں نے خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ کا یہ رویہ عراق اور افغانستان میں امریکی غلطیوں کے دہرائے جانے کے خطرے کا باعث ہے، لیکن یہ ان غلطیوں سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ