اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق33 سالہ شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز السعود کو پیر کے روز میرلبرن لندن میں ایک فائیو سٹار ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے 32 سالہ مددگار بندر عبداللہ عبدالعزیز کی لاش اس سے چند گھنٹے پہلے اس کے کمرے سے برآمد ہوئی تھی۔
پراسیکیوٹر ڈیرن واٹس نے عدالت کو بتایا کہ قانون میں تبدیلی کے بعد مدعا علیہ مجسٹریٹس کورٹ سے ضمانت کے لئے درخواست دینے کا اہل نہیں۔ ڈسٹرکٹ جج ٹموتھی ورکمین نے السعود کو ریمانڈ پر زیر حراست دیتے ہوئے 28 مئی کو اولڈ بیلی کورٹ میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا جبکہ ضمانت کی درخواست کی سماعت پیر یا منگل کو اولڈ بیلی میں ہوگی۔
السعود پر اسی شخص کو 22 جنوری کو زد و کوب کرنے کا الزام بھی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اس کی موت گلا گھونٹنے اور سر پر زخموں کی وجہ سے واقع ہوئی۔ السعود چار ہفتے قبل تفریح کی غرض سے لندن آیا تھا۔
152/