28 فروری 2026 - 05:18
پاکستان: دہشتگردی کی نئی لہر آئی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنا چاہئے، بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  پاکستان اس وقت اندرونی اور بیرونی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنا چاہئے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی || لاڑکانہ میں افطار ڈنر سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ پاکستان اس وقت اندرونی اور بیرونی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے، گذشتہ روز افغانستان کی عبوری حکومت نے پاکستان پر حملہ کیا ہے۔ پاکستان کی بہادر افواج نے اس حملے کا بھرپور اور کامیاب جواب دیا ہے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی ایک نئی لہر آئی ہے۔ موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنا چاہیے، تمام اختلافات بھلا کر ملک کےخلاف سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہو جانا چاہیے۔اندرونی اور بیرونی سازشوں کے خلاف متحد ہوکر حکومت کے مؤقف کی حمایت کرنی چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha