اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ہیومین رائٹس واچ نے 2007 اور 2009 کے دوران بحرین میں انسانی حقوق کی صورتحال کی رپورٹ شائع کی ہے جس میں شیعہ قیدیوں پر تشدد کی طرف واضح اشارے پائے جاتے ہیں۔ ہیومین رائٹس واچ نے لکھا ہے کہ بحرین کے جیل اہلکار اس ملک کی جیلوں میں قیدیوں سے ـ جن کی اکثریت شیعہ قیدیوں پر مشتمل ہے ـ اقرار لینے کے لئے انہیں چھت سے لٹکادیتے ہیں اور انہیں زد و کوب کرتے اور بجلی کے جھٹکے دیتے ہیں۔ہیومین رائٹس واچ کی یہ رپورٹ 2007 اور 2008 میں اکثریتی شیعہ آبادی کے خلاف اقلیتی حکومت کے امتیازی سلوک پر شیعیان بحرین کے وسیع مظاہروں کے دوران بحرین کے شہروں اور دیہاتوں میں بے شمار شیعہ باشندوں کی گرفتاری کے بعد تیار کی گئی ہے اور اس میں شیعہ آبادی پر حکمرانوں کے ظلم و جور کی طرف اشارے ہوئے ہیں۔ یادرہے کہ بحرین کی 80 فیصد سے زائد آبادی کا تعلق اہل تشیع سے ہے مگر اس ملک کی حکومت اقلیت کے ہاتھوں میں ہے اور عجیب یہ کہ آج سے چند سال قبل امریکیوں کی ایک رپورٹ میں مصر اور بحرین کی حکومتوں کو جمہوری ترین قرار دیا گیا تھا۔ واہ رے امریکی جمہوریت پسندی!!!
.........
/110