ڈاکٹر احمدی نژاد نے آج ایران میں ایروسپیس کے قومی دن کی مناسبت سے، طلوع ، مصباح دو اور نوید علم و صنعت سیٹلائٹ اور سمیرغ راکٹ لانچر کے انجن کی تقریب رونمائی میں اپنے خطاب کے دوران اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ گذشتہ ایک برسوں کے دوران گوناگوں میدانوں میں ایرانی سائنسدانوں کی پیشرفت حیران کن رہی ہے کہا کہ ایرانی سائنسدانوں کی ہرایک کامیابی کےلئے قومی جشن کی ضرورت ہے۔ڈاکٹراحمدی نژاد نے تہران میں خلائی ٹیکنالوجی کے قومی دن کی مناسبت سے خطاب کے دوران اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایرانی سائنسداں اعتماد و ایمان کے ساتھ کام کرتے ہیں کہا کہ اگر ایرانیوں نے گذشتہ برس پہلی بار خلامیں قدم رکھا تھا تو اس سال زندہ مخلوقات خلامیں بھیج رہے ہيں ۔صدر مملکت نے کہا کہ ہمارے دین و ثقافت میں کوئی بھی عمل ثقافتی پہلو سے الگ نہیں ہے اور تمام اعمال و اقدامات انسانیت کے کمال سعادت کے لئے انجام پاتے ہيں۔آج ایران میں صدر مملکت احمدی نژاد کی موجودگی میں خلا و فضاکے قومی دن کے موقع پر طلوع ، مصباح دو اور نوید سٹلائٹ نیز سیمرغ راکٹ لانچر کے انجن کی رونمائی ہوئی ہے۔
17 اپریل 2010 - 19:30
News ID: 177887
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایرانی سائنسداں آسمانوں پر بھی کمند ڈال سکتے ہيں انھوں نے کہا کہ ہم تسلط پسندطاقتوں کو شکست دیں گے۔