اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے ایک تفتیشی افسر نے بتایا کہ بروز بدھ کربلا میں ایک ہولناک دھمکہ ہو ا۔یہ دھماکہ موٹر سائیکل کے ساتھ سیٹ کیا گیا تھا،عراقی پولیس کے مطابق مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔
یہ دھماکہ حلہ سے کربلا کے راستے میں ہوا جہاں سے زائرین جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں گزر رہے تھے۔یہ زائرین کربلا میں چہلم امام حسین علیہ االسلام میں شرکت کرنے کے لۓ جا رہے تھے۔
دو مزید دھماکے بغداد سے کربلا کے راستے میں ہوۓ جہاں سے زائرین امام حسین علیہ السلام کربلا کی سمت چہلم امام حسین علیہ السلام میں شرکت کے لۓ جا رہے تھے۔
سوموار کو بھی ایک خاتون خود کش بمبار نے زائرین کے کاروان کے درمیا ن خود کو آکر دھماکے سے اڑا لیا۔جس سے ۵۴ زائرین شہید ہو گۓ
152/