اہل البیت(ع)نیوز ایجنسی ۔ابنا۔کی رپورٹ کے مطابق عراقی پولیس ، بغداد آپریشنل کمانڈ کے ترجمان میجر جنرل قاسم عطا کے مطابق ایک خاتون نے اس وقت خود کو دھماکے سے اڑادیا جب زائرین کا ایک قافلہ دیالہ صوبے سے کربلا پیدل جارہاتھا۔ عراقی وزارت داخلہ کے مطابق دھماکے میںشہید ہونے والوں کی تعداد اکتالیس ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی اور قریبی عمارتوں اور ہوٹلز کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کی شدت کے باعث شہید ہونے والی کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
/152