خبر رساں ایجنسی اہلِ بیت(ع) ـ ابنا ـ کے مطابق، ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے یورپی یونین کی جانب سے پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے خلاف سیاسی اقدام پر سخت ردِعمل ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے سرکاری اکاؤنٹ سے لکھا کہ یورپی یونین بخوبی جانتی ہے کہ مجلسِ شورای اسلامی کی منظور شدہ قرارداد کے مطابق، وہ تمام ممالک جن کی افواج نے یورپی یونین کے حالیہ فیصلے میں پاسدارانِ انقلاب کے خلاف شرکت کی ہے، ایران کی نظر میں دہشت گرد سمجھی جائیں گی۔
علی لاریجانی نے مزید کہا کہ اس فیصلے کے نتائج اور اس کے اثرات ان یورپی ممالک پر عائد ہوں گے جنہوں نے اس اقدام میں حصہ لیا ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ روز یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے ایران کے سرکاری سیکیورٹی اداروں کے خلاف ایک مخالفانہ اقدام کے تحت پاسدارانِ انقلاب اسلامی کو نام نہاد دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس اقدام کے ردِعمل میں وزارتِ خارجۂ ایران نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے فیصلے کی سخت مذمت کی۔ بیان میں اس فیصلے کو “غیرقانونی، بے بنیاد اور منافقانہ” قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد قرار دینا درحقیقت پوری ایرانی قوم کے خلاف اقدام ہے، جس کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔
آپ کا تبصرہ