28 جنوری 2026 - 17:13
کراچی میں کمسن بچوں کا امام خامنہ ای سے تجدید عہد وفا

پروفیسرز اینڈ انٹلیکچولز فورم پاکستان اور مکتب امام زمانہ (عج) کے زیر اہتمام عظیم الشان ’سفر امام حسینؑ و تجدید عہد وفا‘ کانفرنس کا انعقاد بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی کراچی میں کیا گیا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، پروفیسرز اینڈ انٹلیکچولز فورم پاکستان اور مکتب امام زمانہ (عج) کے زیر اہتمام عظیم الشان ’سفر امام حسینؑ و تجدید عہد وفا‘ کانفرنس کا انعقاد بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی کراچی میں کیا گیا۔ کانفرنس میں مرد و خواتین کے ساتھ ساتھ کمسن بچوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

معصوم بچوں کیلئے مصوری، پینٹنگ، پزلز و دیگر دلچسپ سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں بچوں نے نہایت ہی دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا۔ کانفرنس کے آخر میں کمسن معصوم بچے بچیوں نے خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سعید طالبی نیا کے ہمراہ ولی امر مسلمین جہان حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد وفا کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha