23 جنوری 2026 - 15:41
دنیا اب کٹھ پتلی اور غیر ذمہ دار رہنماؤں سے تنگ آچکی ہے، عراقچی کا یوکرینی صدر کو سخت جواب

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زلنسکی کے ایران مخالف بیانات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا اب ایسے کٹھ پتلی اور غیر ذمہ دار رہنماؤں سے تنگ آ چکی ہے جو دوسروں کے خلاف جنگ اور جارحیت کی بات کرتے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زلنسکی کے ایران مخالف بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا اب ایسے کٹھ پتلی اور غیر سنجیدہ رہنماؤں سے بیزار ہو چکی ہے۔

عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ زلنسکی امریکی اور یورپی عوام کے ٹیکس کا پیسہ استعمال کر کے اپنے کرپٹ فوجی کمانڈروں کو فائدہ پہنچا رہا ہے، اور یہ سب کچھ اس دعوے کے تحت کیا جا رہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کے خلاف کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود زلنسکی کھلے عام امریکہ سے ایران پر غیر قانونی حملے کا مطالبہ کرتا ہے، جو خود اقوام متحدہ کے چارٹر کی واضح خلاف ورزی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جناب زلنسکی، دنیا اب ایسے کٹھ پتلوں کو مزید برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی قوم اپنی فوج اور اپنے وسائل پر انحصار کرتی ہے، نہ کہ بیرونی سہاروں یا کرائے کے جنگجوؤں پر، اور ایران کو کسی سے مدد مانگنے کی ضرورت نہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مہر نیوز کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زلنسکی نے ایک روز قبل اپنے بیانات میں ایران کی حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha