اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایرانی فوج کے سینئر کمانڈر اور نائب سربراہ ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے واضح کیا ہے کہ حالیہ 12 روزہ مسلط کردہ جنگ کے بعد ایران کی مسلح افواج نہ صرف کمزور نہیں ہوئیں بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کی دفاعی طاقت اور تیاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی اعلیٰ قیادت کے خلاف بیان بازی کو سخت الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیانات غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز ہیں۔
ایڈمرل سیاری نے کہا کہ امریکہ اور صہیونی رژیم نے حالیہ عرصے میں مختلف فتنوں اور سازشوں کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، تاہم 12 جنوری کو عوام کی باشعور اور حماسی شرکت نے دشمن کے تمام منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی قوم کی بصیرت اور مسلح افواج کی آمادگی دشمن کے لیے واضح پیغام ہے کہ ایران ہر محاذ پر پہلے سے زیادہ مضبوط اور منظم ہو چکا ہے۔
آپ کا تبصرہ